الوثبہ لانگ سالٹ لیک۔
دنیا عجائبات کا گھر ہے اور سیاح ایک بیتاب روح جو بکھروں ہوئے عجائب سے افسانے ڈھونڈنے نکل پڑتا ہے
ایک ایسا ہی حیرت انگیز مقام جس میں آپ اپنا افسانہ خود تلاش کرسکتے ہیں
الوثبہ سالٹ لیک ابوظہبی میں ایک انتہائی حیرت انگیز سیاحتی مقام ہے جو دیکھنے والوں کو ورطی حیرت میں مبتلا کرنے کے لئے کافی ہے ، اور یہ فوسل ٹیلوں سے زرا ہٹ کر پختہ سڑک سے کچھ دور ناہموار راستے پر موجود ہے جس پر جانے کے لئے 4×4 گاڑی کی یکسر ضرورت نہیں ہے۔ سڑک کے دونوں طرف مین میڈ کے میڈ یہ بڑے پانی کی ندی ہے جو زمرد جیسے سبز پانی سے بھرے ہوئے ہیں اور مکمل طور پر نمک میں ڈوبے ہوئے ہیں جو پانی کے کناروں پر برف کی ایک تہہ کی طرح لگتے ہیں۔ انسان کی بنائی ہوئی خندق میں نمک کی یہ شکلیں کیسے وجود میں آئیں یہ ایک معمہ ہے ، مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ قدرت کی گاریگری ہے یہ بعید القیاس نہیں خیال کہ یہ نمک کی قلمیں ریت کے نیچے موجود تھے اور جب چینل کھود کر پانی سے بھر دیا گیا تو ان کے ارد گرد کی ریت دھل گئی انوکھے نمک والے مشروم کو بے نقاب ہوگئے۔ یہ واقعی ایک شاندار نظارہ ہے اور انتہائی اہم بھی ہے لہذا اگر آپ تشریف لائیں تو خیال رکھیں کہ اس حساس ماحولیاتی نظام کو نقصان نہ پہنچے۔
امارات میں موجود سیاحتی شوق کی تسکین کے لئے یہاں ضرور آئیں یہاں آسانی کے لئے لوکیشن پن کر دی گئی ہے
https://goo.gl/maps/adNjL6cccS8QEKnDA
https://www.youtube.com/watch?v=cm1bMx5vzkQ
تحریر
احسان خان
(@EhsanReviews): https://twitter.com/EhsanReviews?s=08














Add Comment