معاشرہ

ایک بدترین سانحہ

Sialkot Incident
ایک بدترین سانحہ

سیالکوٹ میں جو کچھ ہوا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ دین اسلام کے ناموافق اور انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ تھا۔ یقیناً یہ ایک بدترین سانحہ تھا۔اسلام میں اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کسی ایسے واقعے کی قطعی گنجائش نہیں ہے۔اس واقعے کی باریک بینی سے تحقیق و تفتیش ہونی چاہیے اور مجرموں کو سخت سزائیں ملنی چاہیئں۔

ہم مسلمان ہیں اور ایک آزاد مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہری ہیں۔ہم ایک ایسے مذہب کے پیروکار ہیں جس کا نام اسلام ہے ،اسلام کی معنی سلامتی کی ہیں ۔ اسلام اللہ اور رسول کی اطاعت کا نام ہے۔اللہ تعالی کا ایک بہت ہی بابرکت اسم رب العالمین ہے تو ہمارے نبی کا اسم مبارک رحمتہ اللعالمین ہے۔
شاید جب تک ہم اللہ اور اس کے حبیب کے ان دو اسمائے گرامی کو یاد رکھیں گے ہم بہت سے مسائل میں الجھنے سے محفوظ رہیں گے۔کیوں کہ یہ صرف اسماء نہیں بلکہ ایک سبق ہیں۔جب تک یہ اسمائے ہمارے زیز نگاہ و فکر رہیں گے ہم تکبر و غرور میں مبتلا نہیں ہوں گے۔

ہم یہ سمجھنا اور قبول کرنا ہوگا کہ اللہ تعالی رب العالمین ہے یعنی وہ پوری دنیا کا رب ہے،خالق اور مالک ہے،پوری دنیا کو اسی نے پیدا کیا،تمام انسانوں کو اسی نے پیدا کیا پھر چاہے کوئی مسلم ہے یا غیرمسلم۔ وہی سب کو کھلاتا اور پلاتا ہے۔ غیر مسلموں کا اور مسلمانوں کا رب ایک ہی ہے اور جو مسلمانوں کا رب ہے وہی غیر مسلموں کا رب بھی ہے۔ وہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ غیر مسلموں کا بھی خالق و مالک وہی ہے۔ جس طرح مسلمان اس کے بندے ہیں اسی طرح غیر مسلم بھی اسی کے بندے ہیں۔

ہمیں یہ سمجھنا اور قبول کرنا ہوگا کہ رحمتہ اللعالمین ہمارے ہی نبی کا ایک لقب ہے۔ یہ ہمارے نبی کا صرف لقب نہیں بلکہ صفت ہے۔اسی صفت کے باطن میں حضورﷺ کی مکمل سیرت ہے۔ حضورﷺ سب کے نبی ہیں ۔وہ جس طرح مسلمانوں کے نبی ہیں اسی طرح غیر مسلموں کے بھی نبی ہیں۔وہ جس طرح عربوں کے نبی ہیں اسی طرح عجم کے نبی ہیں،وہ کالوں اور گوروں سب کے نبی ہیں ۔ وہ اس کے بھی نبی ہیں انہیں مانتا ہے وہ اس کے بھی نبی ہیں جو ان سے انجان ہے جو ان سے ناواقف ہے۔ جو اس عظیم ذات کو ماننے والے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ان کی بتائی ہوئی راہ پر آجائیں اور اپنے عمل سے بتائیں کہ ہاں ہم اس پیغمبر کر ماننے والے ہیں جو رحمتہ اللعالمین ہے۔

اگر ہم حقیقی معنوں میں اللہ تعالی کو میں رب العالمین اور ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ کو رحمتہ اللعالمین تسلیم کرلیں تو شاید سیالکوٹ سانحہ جیسے دردناک سانحے مستقبل میں رونما نہ ہوں۔

تحریر: لعل ڈنو شنبانی

About the author

الف نگری فیملی

ہم اپنے قارئین کو الف نگری میں خوش آمدید کہتے ہیں. ‘الف نگری’ کی بنیاد الله کی نگری, اقراء کا فلسفہ اور انسان کی اخلاقی اور معاشرتی اقدار ہے. ‘الف نگری’ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہمارے قارئین کوالله کے دین اور اس کی عظمت کے بارے میں,اقراء کے حکم کی روح سے سیکھنے کے بارے .میں, اور انسان کےمعاشرتی, سیاسی اور سماجی پہلوؤں پے مختلف تحریریں ملیں گی۔

سوشل میڈیا نے ہر فرد کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کی خوبیوں میں سے ایک سٹیزن جرنلزم کو فروغ دینا ہے یعنی اس نے ہر فرد کو نہ صرف صحافی بنا دیا ہے بلکہ اسے ادارتی و مالکانہ حقوق بھی عطا کر دیے ہیں۔ یہاں ہر فرد کو اپنی بات اپنے انداز میں کہنے کی آزادی ہے، اس ’آزادی‘ نے بہت خوبصورت لکھنے والوں کی ایک کھیپ پیدا کی ہے اور اسے لوگوں کے سامنے متعارف کروایا ہے۔ قلم کار تجربہ کار ہو یا اس نے اس دشت میں تازہ قدم رکھا ہو، سب کو قاری کی ضرورت ہے کہ قاری نہ ہو تو تخلیق کا مقصد فوت ہوجاتا ہے۔ سوشل میڈیا نے یہ کمی بھی دور کر دی ہے اور اب ہر لکھاری کے لیے ہزاروں قارئین دستیاب ہیں۔

ہم ہر طرح کے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، قطع نظر اس کے کہ ان کے مخصوص نظریات و تصورات کیا ہیں اور کس مذہب و مسلک، طبقے یا مکتب فکر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم قلم کاروں اور تمام قارئین کی آزادی رائے کا احترام کریں گے اور انہیں موقع فراہم کریں گے کہ وہ ہر موضوع پر اپنے مثبت اور تعمیری خیالات کا اظہار کرسکیں۔ اسلام، اسلامی علوم، تہذیب و تمدن کے علمی موضوعات کے علاوہ سیاست، ثقافت، معاشرت، معیشت نیز حالات حاضرہ اور تازہ واقعات پر متوازن اور بھرپور تبصرے اور جائزے پیش کیے جائیں گے تاکہ اسلام اور وطن عزیز کے بارے میں مثبت اور صحیح تصویر پیش کی جاسکے۔ دنیا کے ہر گوشے میں آباد اردو داں طبقہ ’الف نگری‘ کے ذریعے ایک دوسرے کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرسکتا ہے تاکہ ایک دوسرے کے بارے میں درست طور پر آگاہی ہوسکے۔ ہمارا کا مقصد معاشرے میں مثبت رویوں کو تحریک اور فروغ دینا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مختلف امور کے بارے میں واضح اور دو ٹوک رائے قارئین کے سامنے لائی جائے۔

ہم اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت کا استعمال کریں۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ ہمارا مستقل رکن بن سکتا ہے اور اپنی نگارشات شامل کرسکتا ہے۔

بشکریہ!

الف نگری ٹیم

Add Comment

Click here to post a comment

عنوانات

عنوانات