السلام علیکم
“ربیع” کے دو معنی ہیں فصل اور بہار
چنانچہ یہ کہنا برحق ہے کہ ربیع اول پہلی عشق و محبت و ادب کی فصل بھی ہے اور عشق رسول ﷺ کی برکت سے مسلم امہ کے دل پر اترنے والی پہلی بہار بھی ہے
ایسی بہار اول جسکی برکت سے عرب و عجم جگمگا اٹھے
آج امت محمدی ﷺ کی زبوں حالی کی بینادی وجہ اسوہ رسول ﷺ کا اپنی زندگی میں اطلاق نہ کرنا ہے عشق رسول ﷺ اطاعت رسول اللہ ﷺ کا دعوی زبان زد عام ہے مگر اطاعت و عشق کے بینادی لوازمات میں اقرار کے ساتھ ساتھ دل سے تصدیق ضروری ہے
اور دل سے تصدیق تب تک صرف اقرار ہی ہے جب تک کہ عمل کے مہر نہ لگا دی جائے
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جسکی تکمیل کا آپ ﷺ نے خطبہ حج میں اعلان فرمایا اور صحابہ اکرام نے تصدیق کی اپنے عمل سے اور اسکے حق ہونے پر مہر لگائی اور اس تصدیق نے ظاہر کردیا مشرق و مغرب ، شمال و جنوب صدائے لا الہ سے گونج اٹھی
اور یہ واضح ہو گیا
جا الحق وزهق الباطل
آج اسوہ رسول اللہ ﷺ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں ہر سمت حق و عدل کا بول بالا ہوگا
آئیں جہاں میں عشق محمد ﷺ سے اجالا کردیں
دعا گو ہوں بہار اول کی مہک سے امت کے مقدر کا ستارہ جگمگاتا رہے
طالب دعا
احسان خان
#از_احسان
https://twitter.com/_Ehsan_khan














Add Comment