السلام علیکم
محبت ایک بے لوث جذبہ ہے آج کل نوجوان نسل محبت کے حقیقی معنی سے ناآشنا قرب کو ہی محبت کا اصل مانتے ہیں
محبت ایک غیر مادی جذبہ ہے جسے مادی واسطے جیسی تسکین کی ضرورت ہرگز نہیں ہے
نہ ہی محبت کوئی اچانک پیدا ہونے والا جذبہ ہے
یہ ایک لامتناہی چھوٹے چھوٹے واقعات کا مجموعہ ہے
نہ کوئی ایک بات اس جذبے کو شکست دے سکتی نہ ہی کوئی ایک لمحہ اسے پختہ کرسکتا ہے
آج کی نوجوان نسل کی ذہن سازی میں محبت کے جذبے کی ناپائیدار تصویر کو اجاگر کیا جاتا ہے یہ ناپائیداری دراصل ایک ناپائیدار اور کمزور عائلی نظام کی بیناد بن جاتا ہے
عائلی نظام قومی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے
جسکو ان تمام عناصر کی ضرورت ہے جو حقیقی انسانی جذبے کے لئے ضروری ہے
نہ کوئی افسانہ ، نہ کوئی تصوراتی کہانی ، نہ کوئی ڈرامہ نہ کوئی خبر یا بیرونی دباو
اس جذبے کو اسکی حقیقی شکل میں پیدا کرسکتا نہ ہی متاثر ہونے کو محبت و عشق سمجھنا آپ کو بہترین عائلی نظام کے لئے تیار کرسکتا ہے
افسانوں کی دنیا سے دائیں طرف ایک حقیقت کی کھڑکی کھلتی ہے اس پر دستک دیں
قربانی ، احساس ، خلوص دل کے جذبوں کی تازہ ہوا میں سانس لیں
پھر کہیں کسی سبزہ زار میں یہ جذبہ ایک تناور درخت بن کر آنے والی نسلوں کے لئے چھاوں کا باعث بنے گا
خوش رہیں ، محبت بانٹے رہی
تحریر احسان خان (Ehsan Khan)
#از_احسان














Add Comment