کونٹینٹ کریئٹرز، ٹویٹر پر اپنے کونٹینٹ کو مونیٹائیز کر سکتے ہیں۔ جس سے وہ پیسے کما سکیں گے۔
اس کے لئے ٹوئیٹر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ” سپر فالوز” فیچر متعارف کروا دیا ہے۔
یہ فیچر امریکہ اور کینیڈا کے صارفین کے لئے متعارف کروایا گیا ہے۔ جو ,ائی،او، ایس سسٹم استعمال کرتے ہیں۔
ٹوئیٹر کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں تک یہ فیچر عالمی سطح پر , ائی،او،ایس استعمال کرنے والوں تک پہنچایا جائے گا۔

فروری میں کمپنی نے اس منصوبے کا خاکہ پیش کیا تھا ۔ جس میں کچھ اکاؤنٹس کو “سپر فالو” کرنے کے لئے ٹپنگ، اور پیڈ سبسکرپشن شامل تھی۔
جس سے سالانہ کم از کم 7،5 ارب ڈالرز اور 2023 کے آخر تک 315 ملین مینٹائیزایبل روزانہ ایکٹیو صارفین (ایم،ڈی،اے،یو)حاصل ہوں۔
ٹویٹر نے ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران ایک فرضی اسکرین شاٹ دکھایا ، جہاں ایک صارف اضافی مواد کے لیے ماہانہ $ 4.99 وصول کرتا ہے۔
ٹوئیٹر کے مطابق صارفین اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے پیسے کما سکتے ہیں۔
جس کے تحت کونٹینٹ کریئٹر اپنے ٹویٹس یا کونٹینٹ کے لئے 2،99$ یا 4،99$ اور 9،99$ تک ماہانہ
سبسکرپشن فیس مقرر کر سکتے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ اس فیچر سے وہ صارفین فائدہ اٹھا سکتے ہیں
جن کے فالورز کم از کم دس ہزار ہوں۔
آخری تیس دنوں میں کم از کم پچیس پوسٹ(ٹویٹس )کی ہوں ۔
.عمر کم از کم اٹھارہ سال ہو
میری کوشش ہو گی کہ سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا سے زیادہ سے زیادہ معلومات آپ تک پہنچاؤں۔
تحقیق و تحریر: ذیشان











Add Comment