پرامن افغانستان ہی خوشحال پاکستان کاضامن ہے۔ افغانستان اورپاکستان مسلم ہمسایہ ممالک ہیں۔ دونوں ممالک طورخم اور چمن بارڈر کے راستے ملتے ہیں۔ دونوں سرحدات کاروباری لحاظ سے انتہائی اہمیت کےحامل ہیں۔ ان سرحدات کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے۔ بارڈر کے قریب رہنے والے اکثریت لوگوں کا ذریعہ معاش بھی یہ سرحدات ہیں۔ افغانستان اور پاکستان کے تاجران ایک دوسرے کے ساتھ جسدِ واحد کی طرح جڑیں ہوئے ہیں۔ اور یہی تاجران اپنے اپنے ممالک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں افغانستان کے آٹو پارٹس بہت مشہور ہیں جو کہ پائیدار اور کم قیمت ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ افغانستان کے ڈرائی فروٹس بھی پاکستان میں وافر مقدار میں ملتے ہیں۔ کاروبار کیلئے ضروری ہیں کہ ماحول پرامن اور سازگار ہو۔ افغانستان کے موجودہ صورتحال میں امریکی، افغان حکام اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر بٹھانے میں بھی پاکستان انتہائی سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کررہاہے اور امن وامان کی ہرممکن کوشش کررہا ہے۔ ان تمام حقائق کو مدنظر رکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ خوشحال پاکستان کیلئے پر امن افغانستان ناگزیر ہے۔
کالم نگار: اعجازاحمدپاکستانی
Twitter ID:














Add Comment