ہدایات برائے تحریر

ادارہ ’الف نگری‘ کو تحریر ان پیج یا ورڈ فارمیٹ میں بھیجی جا سکتی ہے۔
کسی بھی موضوع پر تحریر قابل قبول ہوگی۔ ایسی تحریر جو پہلے کسی آن لائن میگزین یا اخبار میں شائع نہ ہوئی ہو، اولین فرصت میں شائع کی جائے گی
ایسی تحریر قابل اشاعت نہیں ہوگی جو مکالمے کے بجائے باہمی منافرت میں اضافے کا سبب بنے۔
کسی بھی تحریر کی اشاعت کا صوابدیدی اختیار مجلس ادارت کا ہے۔ مدیر کو یہ حق حاصل ہے کہ تحریر کو قابل اشاعت بنانے کی خاطر قطع و برید سے کام لے۔
کسی تحریر کی اشاعت کے بعد اگر ادارہ ‘ الف نگری’ کی مجلس ادارت محسوس کرے کہ یہ ادارتی پالیسی کے خلاف ہے یا مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی تو اسے حذف کرنے کا اختیار ادارے کو حاصل ہے۔
تحریر بھجوانے سے قبل پروف ریڈنگ یقینی بنائیں اوراچھی طرح جائزہ لے لیں کہ املا کی غلطیوں سے پاک کردیا ہے۔ ایک اچھی تحریر کمپوزنگ کے غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے مسترد ہو سکتی ہے۔
مصنف کی شناخت انتہائی اہم ہے۔ قلمی نام سے تحریر شائع ہو سکتی ہے لیکن ادارے کو اصل شناخت کا علم ہونا ضروری ہے۔ گمنام مصنفین کی تحریریں قابل اشاعت نہیں ہوں گی۔
تحریر کی اشاعت کے لیے مصنف کی تصویر بھی درکار ہوگی۔ خواتین اگر تصویر نہ دینا چاہیں تو ان کے لیے استثنی ہوگا
تحریر اور تصویر بھیجنے کے لیے اس ویب سائٹ پر دیے گئے ویب فارم یا ادارے کے ای میل ایڈریس کا ستعمال کریں

ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

عنوانات

مصنف کے بارے میں

الف نگری فیملی

ہم اپنے قارئین کو الف نگری میں خوش آمدید کہتے ہیں. ‘الف نگری’ کی بنیاد الله کی نگری, اقراء کا فلسفہ اور انسان کی اخلاقی اور معاشرتی اقدار ہے. ‘الف نگری’ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہمارے قارئین کوالله کے دین اور اس کی عظمت کے بارے میں,اقراء کے حکم کی روح سے سیکھنے کے بارے .میں, اور انسان کےمعاشرتی, سیاسی اور سماجی پہلوؤں پے مختلف تحریریں ملیں گی۔

سوشل میڈیا نے ہر فرد کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کی خوبیوں میں سے ایک سٹیزن جرنلزم کو فروغ دینا ہے یعنی اس نے ہر فرد کو نہ صرف صحافی بنا دیا ہے بلکہ اسے ادارتی و مالکانہ حقوق بھی عطا کر دیے ہیں۔ یہاں ہر فرد کو اپنی بات اپنے انداز میں کہنے کی آزادی ہے، اس ’آزادی‘ نے بہت خوبصورت لکھنے والوں کی ایک کھیپ پیدا کی ہے اور اسے لوگوں کے سامنے متعارف کروایا ہے۔ قلم کار تجربہ کار ہو یا اس نے اس دشت میں تازہ قدم رکھا ہو، سب کو قاری کی ضرورت ہے کہ قاری نہ ہو تو تخلیق کا مقصد فوت ہوجاتا ہے۔ سوشل میڈیا نے یہ کمی بھی دور کر دی ہے اور اب ہر لکھاری کے لیے ہزاروں قارئین دستیاب ہیں۔

ہم ہر طرح کے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، قطع نظر اس کے کہ ان کے مخصوص نظریات و تصورات کیا ہیں اور کس مذہب و مسلک، طبقے یا مکتب فکر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہم قلم کاروں اور تمام قارئین کی آزادی رائے کا احترام کریں گے اور انہیں موقع فراہم کریں گے کہ وہ ہر موضوع پر اپنے مثبت اور تعمیری خیالات کا اظہار کرسکیں۔ اسلام، اسلامی علوم، تہذیب و تمدن کے علمی موضوعات کے علاوہ سیاست، ثقافت، معاشرت، معیشت نیز حالات حاضرہ اور تازہ واقعات پر متوازن اور بھرپور تبصرے اور جائزے پیش کیے جائیں گے تاکہ اسلام اور وطن عزیز کے بارے میں مثبت اور صحیح تصویر پیش کی جاسکے۔ دنیا کے ہر گوشے میں آباد اردو داں طبقہ ’الف نگری‘ کے ذریعے ایک دوسرے کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کرسکتا ہے تاکہ ایک دوسرے کے بارے میں درست طور پر آگاہی ہوسکے۔ ہمارا کا مقصد معاشرے میں مثبت رویوں کو تحریک اور فروغ دینا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ مختلف امور کے بارے میں واضح اور دو ٹوک رائے قارئین کے سامنے لائی جائے۔

ہم اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت کا استعمال کریں۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ ہمارا مستقل رکن بن سکتا ہے اور اپنی نگارشات شامل کرسکتا ہے۔

بشکریہ!

الف نگری ٹیم

عنوانات