یہ تنقید جناح پر نہیں، ہمارے لبرل دوستوں کے مطالعے کے فقدان پر ہے۔ لہذا جب پاکستانی لبرلز بار بار جناح کی گیارہ اگست کی تقریر کا حوالہ دے کر انہیں سیکولر ثابت کرتے ہیں تو زیرلب مسکرا دیتا ہوں۔ اگر پھر بھی گیارہ اگست کی یاد ستائے تو یہ بھی سن لیں کہ بہت سے سیکیولر تاریخ دانوں کے نزدیک وہ تقریر بٹوارے کے بعد پاکستان میں موجود اقلیتوں کے قتل عام کے خوف سے کی گئی تھی۔ لہذا اگر آپ بھی اس غلط فہمی کا کبھی نا کبھی شکار رہے ہیں کہ جناح کا پاکستان سیکیولر پاکستان تھا یا پھر عین اسلامی پاکستان تھا تو آپ کے لیے بری خبر یہ ہے کہ نظریاتی اعتبار سے جس میں آج آپ زندہ ہیں، یہی جناح کا پاکستان ہے۔ جہاں صرف تجربے ہو سکتے ہیں، ترقی نہیں۔ کیونکہ نظریہ ہونا کیا تھا، یہ کسی کو معلوم نہیں۔ خوش رہیں.
Muhammad Waseem
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment