حضور انور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اصل ایمان ہے۔لیکن زبانی کلامی دعوائے محبت قابل قبول نہیں،بلکہ آپؐ کی محبت میں سچا شخص وہ ہے جس میں آپؐ سےصحیح محبت کی علامات پائی جائیں۔آپؐ سے محبت کی سب سے پہلی اور سب سے اہم علامت یہ ہے کہ مومن آپؐ کی پیروی کرےاور آپؐ کی سنت پر عامل ہو۔آپؐ کے اقوال و اعمال میں آپؐ کی اتباع کرے۔آپؐ کے احکام بجا لائے اور ان چیزوں سے پرہیز کرے جن سے آپؐ نے منع فرمایا ہے۔تنگی،فراخی،خوشی اورغم ہر حالت میں وہی ادب اختیار کرے جس کی آپؐ نے تعلیم دی ہے۔
دوسری علامت یہ ہے کہ اپنے نفس کی خواہشات پران باتوں کو ترجیح دےجن کا آپؐ نے حکم فرمایا ہے۔
تیسری علامت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر بندوں کی ناراضگی کی پروا نہ کی جائے۔
آپؐ سے محبت کی چوتھی علامت کثرت سے آپؐ کا ذکر کرنا ہے کیونکہ جو شخص جس چیز سے محبت کرتا ہے اس کا ذکر بھی کرتا ہے۔اور آپؐ کے ذکر مبارک کا بہترین طریقہ کثرت سے آپؐ پر درود پڑھنا ہے۔
پانچویں علامت یہ ہے کہ آپؐ کا ذکر کرتے وقت آدمی عاجزی او انکساری اور انتہائی ادب کا اظہار کرےکیونکہ آپؐ کی بارگاہ ادب کی بارگاہ ہے۔
آپؐ کی محبت کی چھٹی علامت یہ ہے کہ آپؐ کی محبت کی وجہ سے آپؐ کے اہل بیت اطہاراورآپؐ کے مہاجروانصارصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بھی محبت کرےکیونکہ جو کسی سے محبت کرتا ہے وہ اس سے بھی محبت کرتا ہے جو اس کے محبوب کو عزیز ہوں۔چنانچہ سلف صالحین رحمہم اللہ کی یہ عادت تھی کہ وہ ہر اس شخص اور چیز کو عزیز رکھتےجس سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محبت فرماتے تھے۔
آپؐ سے محبت کی ساتویں علامت یہ ہے کہ قرآن کریم کو عزیز رکھےجسے لے کر حضور صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور جس کے ذریعہ سے آپؐ نے لوگوں کو راہ ہدایت دکھائی۔
آٹھویں علامت یہ ہے کہ آپؐ کی امت پر شفقت کرے۔اس کا ہر حال میں خیر خواہ رہے۔ آپؐ کی محبت کا کمال یہ ہے کہ اس کا دعویٰ کرنےوالادنیا سے دل نہ لگائے اور فقیرانہ صفات کا حامل ہو۔
روشنی جلد اول
مولانا سید محمد متین ہاشمی
مولانا سید محمد متین ہاشمی
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment