نمود عشق

ثُریّا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا

انسان جسے رب کریم نے افضل المخلوقات کا درجہ عطاء کیا عقل و دانائی عطاء فرمائی تاکہ غورفکر کر سکے. 
پھر اس پر رب کائنات نے انسان پر مہربانی فرمائی اور زندگی کا ضابطہ اپنے رسول و انبیاء کے زریعے انسان تک پہنچایا تاکہ مقصد حیات کو پا سکے. 
پھر جب انسان نے خالق کل کی نازل کردہ شریعت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا.تاریخ گواہ ہے
مشرق تا مغرب اللہ کی سرزمین پر عدل و انصاف و امن کا بول بالا ہوا. 
اللہ نے نبی الاخر زماں حضرت محمد ﷺ  کو دنیا کہ لئے رحمت بنا کر بھیجا اور دین کی تکمیل ہوئی ایک مکمل جامعہ ضابطہ حیات عطاء کیا گیا ۔ 
قیامت تک کے لئے انسان کے لئے رہنمائی کا بندوبست مکمل کر دیا گیا. اس امت نے جب تک اسوہ رسول ﷺ کو اپنے عمل کا حصہ بنائے رکھا معزز رہے. 
عشق رسول اللہ ﷺ  کا دعوی تب تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک ہمارے اعمال اسوہ رسول اللہ ﷺ کے ترجمان نہ ہو جائیں. 
کبھی سننے کو ملتا کہ قربانی کی بجائے مال سے غریب کی شادی کروا دیں .
کبھی یہ کہ حج پر جانے سے بہتر ہے پانی کی ٹینکی لگا دی جائے .
غرض انسان    نے  اس مکمل دین میں ہر طرح سے رب کی عطاء فرمائی گئی عقل کا غلط استعمال کیا اور رسوا ہوگئے. 
شریعت عقل کی محتاج نہیں ۔ عقل کو شریعت کی محتاجی ہے فرض عبادت کو نفلی عبادات سے بدل کر کیا حاصل ۔
کل کو کہا جائے گا نماز کی بجائے ہمسائے کو کھانا کھلا دیا جائے. 
اپنے ارگرد دیکھئیں حاکم سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں آج اس امت کا پرسان حال کوئی نہیں بھلا کیوں ؟ 
جب مخلوق خالق کے عطاء کئے گئے احسان پر ناشکری کرے غلام بنا دی جاتی ہے یہ تو رحمت دوجہاں حضرت محمد ﷺ کی دعا کہ
پہلی قوموں کی طرح تباہ نہیں کردیئے گئے 
مومن رب کی رحمت سے مایوس نہیں ہوسکتا   اپنے ارگرد نظر ڈالیں مایوسی اور تناو کی کفیت نے گھیر رکھا ہے.
حضرت اقبال رحمۃ اللہ علیہ درست فرماگئے..
کبھی اے نوجواں مسلم! تدبّر بھی کِیا تُو نے
وہ کیا گردُوں تھا تُو جس کا ہے اک ٹُوٹا ہوا تارا 
گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
ثُریّا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا 
گنوا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی
ثُریّا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا 
دعا گو ہیں عشق رسول ﷺ ہمیں اسوہ رسول ﷺ پر عمل کے ساتھ نصیب ہو. 
عمل کے بغیر عشق کا حق ادا نہیں ہوسکتا.
طالب دعا 
#از_احسان

احسان خان (Ehsan Khan) ایک مصنف ، شاعر ، بلاگر ہیں جو سماجی روابط کی ویب سائٹس پر سماجی، اقتصادی بہتری کے لئے اور
اردو ادب کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا پر منظم کوششوں میں شامل رہتے ہیں
انکی تحریری کاوشوں کے لئے آپ وزٹ کرسکتے ہیں

Ehsan Khan is a writer, poet, and blogger who works on social networking sites for social and economic improvement and
Participate in organized efforts on social media for the promotion of Urdu literature
You can visit for his work on

https://twitter.com/_Ehsan_Khan

ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

About the author

Ehsan Khan

احسان خان (Ehsan Khan) ایک مصنف ، شاعر ، بلاگر ہیں جو سماجی روابط کی ویب سائٹس پر سماجی، اقتصادی بہتری کے لئے اور
اردو ادب کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا پر منظم کوششوں میں شامل رہتے ہیں
انکی تحریری کاوشوں کے لئے آپ وزٹ کرسکتے ہیں

Ehsan Khan is a writer, poet, and blogger who works on social networking sites for social and economic improvement and
Participate in organized efforts on social media for the promotion of Urdu literature
You can visit for his work on

https://twitter.com/_Ehsan_Khan

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

مصنف کے بارے میں