سید حسن محمود شاہ المعروف پیر پپو شاہ سے میں عرصہ 10 سال سے واقف ہوں وہ ہر عام اور چھوٹے شخص کو عزت و پیار دینے والی شخصیت تھی۔ میں نے انہیں ضلع اسمبلی میں ہمیشہ اپنے علاقے کی غیور عوام کے حق میں بولتے ہوئے سنا۔وہ یہ نہیں سوچتے تھے کہ ان کی بولی ہوئی بات کسی کو اچھی لگے گی یا بڑی وہ ہمیشہ اپنے دل کی بات بولتے تھے۔ انہوں نے ہر شخص کئیلے جدوجہد کی۔ کرسی ان کا مقصد نہیں تھا۔انہیں صرف اپنے علاقے کی عوام سے پیار تھا۔
انہوں نے سیاست کو بھی عبادت سمجھ کر کیا۔ان کی موت کی خبر ہر شخص پر بجلی کی طرح گری۔ اتوار کی شام انکے جنازے پر لاکھوں لوگوں کا ہجوم ڈھارے مار کر رو رہا تھا۔ 10 ایکڑ جگہ بھی جنازے کیلئے کم پر گئی۔ ہر طرف سے روڈ بلاک ہو گئے کافی لوگ جنازے میں شرکت بھی نہ کر سکے۔کیونکہ ان کو معلوم تھا اب لودھراں میں کوئی دوسرا پیر پپو شاہ نہیں آ سکتا۔ مخالف کی آنکھوں میں آنکھیں دال کر بات کرنے کا ہنر صرف انہی میں تھا ۔ ہمیشہ سچ کی بات کرتے تھے۔ سید حسن محمود شاہ 1967 میں لودھراں میں پیدا ہوئے۔وفات کے وقت ان کی عمر 54 سال تھی۔ انہوں اپنئ سیاست کا آغاز 1996 بطور ممبر ضلعی کونسل الیکشن میب حصہ لیا اور یونین کونسل چک ہمتہ سے ممبر ضلعی کونسل منتخب ہوئے 2005 میں پھر یونین نائب چک ہمتہ منتخب ہوئے PP211 میں ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔ 2015 میں PTI جوائن کر لی۔اور ضلعی جنرل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا۔
تین سال تک ضلع جنرل کونسل مںتخب رہے۔ 2018 کے جنرل الیکشن میں آزاد حیثیت سے PP228 سے الیکشن میں حصہ لیا۔مگر اپنی تمام تر حمایت آزاد حیثیت سے لڑنے والے ممبر کیپٹن (ر) عزت جاوید خان کیلئے کی۔ آپ کا تعلق ایک روحانی مذہبی گھرانے سے تھا۔یہ سلسلہ حضرت موسیٰ پاک گیلانی سے شروع ہوا تھا۔ آپ علاقے کی نامور مذہبی شخصیت پیر سید رضا شاہ کے داماد تھے۔ جمعہ کے دن اپنے مریدوں جو وقت دیتے تھے۔ ان کے نماز جنازہ میں ہزاروں کء تعداد میں اہل علاقہ اور نامور سیاسی وسماجی شخصیت نے شرکت کی ان کا نام ہمیشہ محسن لودھراں کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔ اللّٰہ تعالٰی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین۔
تحریر : ملک فہد شکور
Freelance Journalist ,Social Activist, Writers, & Veterinarian
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment