میں اُس کی دوسری محبت تھا اور وہ اپنی پہلی محبت کی نشانیاں مجھ میں ڈھونڈ رہی تھی۔ اُسے مجھ میں نہ پا کر کبھی مایوس ہو جاتی تو کبھی میری ذات کی دھجیاں بکھیر جاتی
دوسری محبت تو ہوتی ہی بکھیرنے کیلئے ہے
دوسری محبت پہلے سے لاکھ بہتر ہی کیوں نا ہو کسی کو دکھائی نہیں دیتی۔
جو لوگ پہلی محبت کے بعد دوسری محبت کرتے ہیں نا وہ محض ڈھونگ رچاتے ہیں , دکھاوا کرتے ہیں , انتقام لیتے ہیں , پھانسی کا پھندا ڈال لٹکائے رکھتے ہیں ۔
خدا گواہ ہے دوسری محبتیں ہمیشہ استعمال ہی ہوئیں ہیں ۔
کبھی پہلی محبت کی سامنے دکھاوے کے طور پر پیش ہونے کیلئے
تو کبھی کسی کی پہلی محبت کی بےوفائی پر کفارہ ادا کرنے کیلئے۔
میں تو کہتا ہوں دوسری محبت بننے والوں کے ماتھے پر لکھوا دو ۔۔۔ کہ
“ہم تو زندہ ہی مرگئے لوگو”
اور کوئی کیا جانے کہ کسی کی دوسری محبت بن کے جینا کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔
کاش میں اُس کی دوسری محبت بھی نہ ہوتا
وہ جو دوسری محبت تھی نا
وہ تو زندہ ہی مر گئی لوگو
ساتھ چھوڑنے والے ساتھ چھوڑ جاتے ہیں لیکن اُن لوگوں کو انسان کبھی نہیں بھولتا جو اُس وقت ساتھ چھوڑ جائیں جب اُس کے دونوں ہاتھ خالی ہوں , دامن خالی ہو , کوئی رستہ نہ ہو , کوئی جینے کی وجہ نہ ہو , کوئی سہارا نہ ہو ۔
میں نے عشق کیا ہے , عشق کر کے نبھایا ہے
پھر اسے زندہ ہی دفنا دیا ہے لوگو
پھر اسے زندہ ہی دفنا دیا ہے لوگو
از قلم:: افشاں طارق
Twitter
Afshan_2016@
افشاں طارق
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment