نمود عشق

شرعی پردہ عزت وقار

Hijab

توعزتووقاردیتا_ہے۔

ہمارا دین قرآن اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں زندگی کے سب اصول بتائیے گئے ہیں۔
یوں تو ہر طرح کے موضوع پر مکمل علم عطا فرما دیا گیا۔
لیکن آج کے دور میں بےحیائی اور عُریانی عام ہو رہی ہے۔آخر کیوں یہ ماجرا زیادہ عام ہو رہا ہے؟؟
اس کی سب سے بڑی وجہ عورتوں کا بے پردہ ہونا ہے
جب عورت ہر کسی پر حسن کے جلوے بکھیرے گی تو بے حیائی ہی جنم لے گی۔
پتہ نہیں کیوں آج کی عورت پردے سے اتنا دور بھاگتی ہے۔
حلانکہ اِس میں تو عورت کی عزت و وقار قائم رہتا ہے ایک طرف تو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل درآمد ہورہا ہوتا ہے اور دوسری طرف دنیاوی لحاظ سے دیکھا جائے تو ہر کوئی ایسی عورت کی بہت قدر کرتا ہے۔ایسی عورت کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
دوسری طرف ایسی عورت جو بے پردہ ہو لوگ اس کی بلکل بھی قدر نہیں کرتے ۔
بلکہ شک و شبہ میں پڑ کر گھر سے نکال دیا جاتا ہے ۔یا پھر ویسے ہی اُن کی کوئی عزت نہیں رہتی ۔
تو پھر کیوں نہ ہم لوگ حجاب کو اپنا کر دین اور دنیا دونوں محفوظ کریں۔

اپنی اسلامی تعلیمات کا بغور مطالعہ کیا جائے تو یہ پردے کے احکام واضح طور پر بیان کیے گئے ہیں۔ قرآن سے بے حد رہنمائی حاصل ہوتی ہے

قرآنِ کریم میں اللّٰہ تعالیٰ نے واضح طور پر پردے کا حکم بھی نازل فرمایا اور ساتھ ہی ساتھ یہ تعلیمات بھی دی گئی کے آخر پردہ کیوں کیا جائے۔
اس کی ضرورت کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا

“آپ مومن عورتوں سے فرما دیں کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھا کریں”
(سورۃ النور:31)
پھر سورۃ االاحزاب کی ایک آیت 53 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا

“اپنی اوڑھنیوں کو اپنی دنیا بنا لیں “
پھر اس کے علاوہ وہ مرد جن سے زینت چھپانے کی پابندی نہیں اُن کے بارے میں سورہ النور آیت 31 میں ناموں کی لسٹ سے بھی اللہ نے واضع تعلیمات دے دی ہیں ۔

یعنی ان سب تعلیمات کے جاننے کے بعد معلوم ہوا کہ پردے کی اسلام میں بہت اہمیت ہے ۔

اسلام نے کس طرح کھول کھول کر تمام تعلیمات واضع فرمائی تا کہ اُن کی اُمت مسلمہ کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نا ہو۔
لیکن افسوس کے ہم لوگ عمل بہت کم کرتے ہیں ۔
جب اللہ تعالٰی کی تعلیمات کی
نافرمانی کی جاتی ہے تو پھر اللہ تعالیٰ بھی انسان کو ذلت و رسوائی کی پستیوں میں گرا دیتے ہیں ۔جہاں صرف اندھیرا ہی اندھیرا چھا جاتا ہے اور کچھ نہ دکھائی دیتا ہے اور نا سمجھ عطا کرتا ہے

درس قرآن کو گر ہم نے نہ بُھلایا ہوتا

تو زمانے نے یہ زمانہ نہ دکھایا ہوتا۔

آج کا معاشرہ بہت سی برائیوں سے بھرا ہوا ہے ۔جس میں سے سب سے زیادہ اہم ترین مسئلہ عورت کا بے پردہ ہونا ہے۔
جو اصل فساد کی جڑ ہے۔بہت سی برائیاں بے پردگی کی وجہ سے پھیلتی ہیں

لیکن اس معاشرے میں ایسی خواتین اور بیٹیاں بھی موجود ہیں جنہوں نے اپنی اسلامی تعلیمات کو اپنا کر معاشرے میں اہم مقام بھی حاصل کیا ہے ۔اور عزت و احترام کی نگاہ سے انہیں دیکھا جاتا ہے ۔
میں ایسی بہنوں کو دل سے سلام کرتی ہوں۔

اللہ سب بہنوں کو اللہ کے حکموں کے مطابق شرعی پردہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العلمین۔

رائٹر ماہا علی
ٹوئٹر ہینڈل
Mah_A05@

ماہا علی

ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

ماہا علی

2 Comments

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

  • پردہ کرنا، اسلام کے باقی احکامات کی طرح ایک خوبصورت حکم ہے۔ یہ دوسروں سے ممتاز بھی کرتا ہے۔

  • پردہ کے خلاف لوگ کیسے کر لیتے ہیں؟ یہ تو اسلام کے حکم سے انکار ہے۔ ایسے لوگوں کو اللہ ہدایت عطا فرمائے۔ آمین
    ایک بہت ہی شاندار تحریر۔
    اللہ آپکو جزا دے۔ آمین