مسلمانان عالم دو عیدیں مناتے ہیں۔ ایک کو عید الفطر اور دوسری کو عید الاضحیٰ عید قربان کہا جاتا ہے۔ عید الاضحیٰ ذوالحجہ کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے۔
اس دن مسلمان کا حج بھی کرتے ہیں۔عیدالاضحی دس ذی الحجہ کے دن میں آتی ہے ۔ حج کی تکمیل یوم عرفہ میں وقوف عرفہ پرہوتی ہے جو حج کاایک عظیم رکن ہے جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے : یوم عرفہ آگ سے آزادی کا دن ہے۔ عید الضحی ہر سال دس ذوالحجہ کو حضرت ابراہیم کی سنت ادا کرتے ہوئے حلال جانور قربان کرتے ہیں اسی کو قربانی کہتے ہیں۔
حضرت اسماعیل علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بڑے صاحبزادے تھے۔ حضرت ہاجرہ کے بطن سے پیدا ہوئے۔ بچے ہی تھے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ان کو ان کی والدہ حضرت ہاجرہ کے ساتھ بنجر اور ویران علاقے میں چھوڑ آئے جو اب مکہ معظمہ کے نام سے مشہور ہے۔ اور عالم اسلام کا قبلہ ہے۔ ایک دن حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضرت اسماعیل علیہ السلام سے فرمایا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ تمہیں ذبح کر رہا ہوں۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام نے فرمایا کہ آپ مجھے ثابت قدم پائیں گے۔ جب حضرت ابراہیم نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے لیے لٹایا تو خدا کی طرف سے آواز آئی۔ اے ابراہیم ! تو نے اپنے خواب کو سچ کر دکھایا۔ ہم احساس کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں اور ہم نے اس کے لیے ذبح عظیم کا فدیہ دیا۔ مفسرین کا بیان ہے کہ خدا کی طرف سے ایک مینڈھا آگیا جسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ذبح کیا۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اسی قربانی کی یاد میں ہر سال مسلمان عید الاضحیٰ مناتے ہیں۔ یقینا قربانی نام ہے اپنی جان و مال کو راہ خدا میں اس طرح قران کر دینے کا جس طرح حضرات ابراہیم نے اپنی لاڈلی اولاد کو قربان کر دیا۔ یہ جذبہ ہر انسان کے دل میں بوقت قربانی موجود ہونا چاہئے کہ وہ اپنی اولاد کو ذبح کر رہا ہے۔حضرت اسماعیل علیہ السلام جوان ہوئے تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ان کی مدد سے مکے میں خانہ کعبہ کی بنیاد رکھی اور اس طرح دنیا میں اللہ کا پہلا گھر تیار ہوا۔اس وقت سے لے کر آج تک ہر سال مسلمان گھریلو چوپایا جانور (جیسے گائے، بھینس، بکری، بھیڑ اور اونٹ) سنت ابراہیمی ادا کرنے کی نیت سے بقرعید کے دنوں میں ذبح یعنی قربان کر تے چلے آرہے ہیں ۔
عید قربان پر قربانی کے حوالے سے حصہ بھی ڈالا جاتا ہے ۔پاکستان میں کئی فلاحی ادارے بھی اس نیک کام میں پیش پیش ہیں ۔
سدرہ
https://twitter.com/Sidra_VOIk
مختصر تعارف:
سدرہ, تعلق گجرات سے ہے. مختلف موضوعات پر لکھنے کا شوق رکھتی ہوں
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment