افغان کہساروں مرغزاروں کی فتح کبریٰ تک پہنچنےمیں دشت لیلی،محاصرہ قندوز،قلعہ جنگی،تورہ بورہ جیسےلاتعدادخونی نذرانے ہیں۔یہ سب ان کے نام ہے کہ جن کی لاکھوں جانوں کے ٹکڑے ہوئے،جن پر ہر پل لاکھوں ٹن بارود کی برسات ہوئی ،جن پر دنیا کے 10ہزار پاؤنڈ کے سب سے بڑے ڈیزی کٹر سے لے کر آج کے بھاری و مہلک ترین مادر آف آل بم تک ہر گولا و بارود برسا، جنہوں نے سالہا سال اپنے بیوی بچے بوڑھے والدین اللہ کے سہارے چھوڑ کر کھلے آسمان تلے ننگے پاؤں بھوکے پیٹ روئے زمیں کی سب سے بڑی طاقت اور سب سے بڑے اتحاد اور ان کی ساری ٹیکنالوجی کے سارے مکر و دجل کا مقابلہ نصرت الہی کے توکل پر کیا ۔۔۔۔۔۔ یہ معرکہ ابراھیم و نمرود کی ٹکر مثل تھا کہ جیسے ابراھیم بےسروسامان نمرود کی جلائی بےپناہ آگ سے جا ٹکرائےاور کامیاب ٹھہرے تھے۔۔۔۔۔ اولاد ابراھیم نے اپنے باپ کی سنت کو یوں تازہ کیا کہ تاریخ حیراں و پریشان اور غلطاں و پیچاں ہے۔۔۔۔۔ وہ جو کہتے تھے کہ روس کو شکست دینے والا امریکا تھا،زمانہ ہوا ان کی سٹی گم ہے کہ اب امریکا اور اس کے 48اتحادیوں کو کس نے یوں ذلیل و رسوا کر دیا کہ وہ منہ اندھیرے روئے زمین کے محفوظ ترین اڈوں سے روشنیاں گل کرکے ایسے فرار ہوئے کہ ان کے ملکوں میں ان کا استقبال کرنے والا کوئی نہ تھا اور کسی کو نہ بتایا گیا کہ وہ کب اور کہاں کہاں اتر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ؟البتہ انہیں بھیجنے والے یہ ضرور کہہ رہے تھے کہ ہمارے سامنے افغانستان کا نام نہ لو ۔۔۔۔۔ اس سب کا سب کریڈٹ انہی کا ہے جن کی پوری نسل کھیت ہوگئی اور تاریخ میں یہ قوم پھر سربلند ہوگئی ، کوئی ان سے نہ ان کے لباس کی معمولی وضع قطع تبدیل کروا سکا نہ چہرہ و وجاہت پر انگلی اٹھا سکا۔۔۔۔ یہ دنیا صدیوں پوری قوت ،صلاحیت و ثروت صرف کرکے جس جس اسلامی شعار سے ہمہ تن و ہمہ وقت نفرت سکھاتی اور مٹانے کی سعی کرتی رہی انہوں نے اس سب کو سب سے محترم ترین بنا دیا اور ساری دنیا کو اپنے قدموں میں آنے پر مجبور کر دیا۔ سلام تم پر۔۔۔۔۔۔ سلام تم پر ۔۔۔۔۔
تحریر: محمد عثمان
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment