دنیا بھر سے

بھارت کی شرمندگی کا اعترافِ جُرم

Shame
Regret

 پاکستان کی ترقی و استحکام دشمنوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتا ہے، اس لیے پاکستان کومختلف مسائل میں الجھایا جاتا ہے ، اس
 کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں ، اس کے برعکس 
 پاکستان نے ہر شکل میں دنیا کا ساتھ دیا لیکن اس کے باوجود تعصب سے بھری دنیا پاکستان کو نشانے پر رکھتی ہے ،ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، پاکستان نے تمام مقررکردہ اہداف حاصل کیے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان کو گِرے لسٹ سے نہیں نکالا جا رہا ، بلکہ پاکستان پر مزید سختیاں کرنے کے لیے ماحول بنایا جاتا ہے ، پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی یہی کوشش رہی ہے کہ پاکستان پر
 مزید سختیاں کی جائے ، اس کے لیے بھارت سازشیں بھی کررہا ہے اور اپنا اثر ورسوخ بھی استعمال کررہا ہے ۔اس میں شک نہیں کہ ایف اے ٹی ایف ایک بین الاقوامی فورم ہے کہ جسے دنیا بھر میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے قائم کیا گیا تھا تاہم اس ادارے کو بھی دیگر بہت سے بین الاقوامی
 اداروں کی طرح ایک ایسا ہتھیار بنالیا گیا ہے کہ جس کی مدد سے کمزور مالک کو دبانے کا کام لیا جارہا ہے ، اس کی تازه
 ترین شرائط مثال پاکستان ہے.جیسے تمام شرائط ماننے اور اُن پرعمل درآمد کرنے کے باوجود ایف اے ٹی ایف نے  گرے
 لسٹ میں رکھا ہے ، حالانکہ ایف اے ٹی ایف کے حکام نے
 پاکستان کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ
 پاکستان نے انسدادی  منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے
 ہونے والی سرمایہ کاری کے خاتمے کے لیے مضبوط عزم کا
 اظہار کیا لیکن پھر بھی پاکستان کو گرنے لسٹ سے نہیں نکالا گیا ، اس کے پچھے وہی قوتیں کارفرمارہی ہیں ، جو کہ نہیں چاہتی ہیں کہ پاکستان ان کی گرفت سے آزاد ہوجائے ۔
 یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جس میں بالعموم کسی بھی بین
 الاقوامی فورم پر پاکستان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ۔
 گزشتہ چند برس سے ایسے واقعات ایک تواتر سے رونما
 تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کے علاوہ اس کے دفاعی
 اور تزویراتی تعاون کے معاہدوں کے ساتھ بھی ہے ، امریکا ایک طرف پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی بات کرتا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے کیلئے بھارت کی معاونت بھی کر رہا ہے ، اس کا واضح ثبوت بھارتی وزیر خارجہ کا اعتراف ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے لیے بھارت اثرانداز ہو رہا ہے ، اس اعتراف کے بعد بھارت اور ایف اے ٹی ایف کی غیر جانبداری بے نقاب ہوئی ہے ۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے غیر منصفانہ رویے کے
 باوجود ان کی شرائط پوری کرنے میں کوشاں رہا ہے تاہم
 اس بھارتی اعتراف کے بعد ثابت ہوگیا کہ ایف اے ٹی
 ایف بھارتی اثر و رسوخ میں کام کرنے والا ایک سیاسی 
 ڈھونگ ہے ، ہندوستان کے وزیر خارجہ کا اعترافی بیان پاکستان کے موقف کی تصدیق کرتا ہے کہ ایف  اے ٹی ایف کے ذریعے سیاسی استحصال کیا جارہا ہے ، یہ سچ جے شنکر نے بی جے پی کے سیاسی کارکنوں کے اجتماع میں بولا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوتوا کی سیاست بین الاقوامی اداروں پر بھی اثر انداز ہورہی ہے ۔ کیا اس اعلانیہ اعتراف کے بعد ایف اے ٹی ایف متنازع سےباہر نکل سکتا ہے ؟ ایف اے ٹی ایف کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کے لیے کوئی موثر اقدامات اٹھانا پڑا
 گے ، اگر ایف اے پی ایف اپنی ساکھ قائم رکھنے کیلئے بھارت کے خلاف اب بھی کوئی قدم نہیں اٹھاتا تو ثابت ہوجائے گا کہ ایف اے ٹی ایف تعصب مغربی دنیا کےآلہ کار کی حیثیت سے کام کر رہا ہے ۔ایف اے ٹی ایف کی منظق سمجھ سے بالاتر ہے کہ بھارت کی جانب سے چشم پوشی کرتے ہوئے پاکستان کو تمام نکات پرعمل کرنے کے باوجوگرے لسٹ میں رکھا جارہا ہے ، اس کی واحد وجہ یہی نظر آتی ہے کہ امریکہ کی سر پرستی میں بھارت ایف اے ٹی ایف کو اپنے علاقائی سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے ، بھارت داعش کو ہتھیار
 فراہم کرنے کے ساتھ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے لیکن
 اسے نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق  ہندوستان دنیا بھر میں اسلحہ خفیہ طور پر منتقل کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے لیکن اس پر بھی این اے ٹی ایف کوئی کارروائی  نہیں کر رہا ہے ۔ آخر کب تک غیر منصفانہ طرزِ عمل برداشت کیا جاتا رہے گا ، اب وقت آ گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانبداری اور اپنے مخصوں ممالک کو رعایت اور دیگر مالک
 کے خلاف سختیاں کرنے کے فیصلوں کے خلاف کوئی موثر کردار کیا جائے ، بھارتی اعتراف جرم کے بعد پاکستانی وزارت
 خارجہ کے لیے ہدف حاصل کرنا آسان ہوگیا ہے ۔
تحریر : ملک صادق حسین کھتری
 Twitter: @im_shkhatri 
Free launce journalist /Columnist | Website | + posts

Malik Sadique Hussain Khatri is a Freelance Column writer, also has journalist & Social Media Activist. He has written Articles about people, Walfare works, politics, Sports . Her nonfiction articles have been published online in magazines around the country. He is a regular contributor on https://www.alifnagri.net
Find out his Work on his Twitter account @im_shkhatri


ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

ملک صادق حسین کھتری

Malik Sadique Hussain Khatri is a Freelance Column writer, also has journalist & Social Media Activist. He has written Articles about people, Walfare works, politics, Sports . Her nonfiction articles have been published online in magazines around the country. He is a regular contributor on https://www.alifnagri.net
Find out his Work on his Twitter account @im_shkhatri

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

مصنف کے بارے میں

ملک صادق حسین کھتری

Malik Sadique Hussain Khatri is a Freelance Column writer, also has journalist & Social Media Activist. He has written Articles about people, Walfare works, politics, Sports . Her nonfiction articles have been published online in magazines around the country. He is a regular contributor on https://www.alifnagri.net
Find out his Work on his Twitter account @im_shkhatri