امیگریشن ویزا

ڈیجیٹل نومیڈ اور ریموٹ ورکرز ویزے


کیا آپ کیریبین جزیرے یا تاریخی یورپی شہر میں رہنا اور کام کرنا چاہتے ہیں؟

!!!تو آپ ڈیجیٹل نومیڈ اور ریموٹ ورکرز، فری لانس ویزے حاصل کر سکتے ہیں

اپنے لیپ ٹاپ سے آن لائن کام کرتے ہوئے دنیا کا سفر کرنا لاکھوں ڈیجیٹل نومیڈز کے لیے ایک خواب رہا ہے۔

یہ خواب پورا ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ ممالک نے  “ڈیجیٹل نومیڈ ویزا” ، “ریموٹ ورک ویزا” ، یا “فری لانسر ویزا” کی کیٹیگری متعارف کروائی ہے تاکہ  غیر ملکیوں کواپنے ملک میں کام کرنے اور اپنی معیشت میں حصہ ڈالنے پر آمادہ کیا جا سکے۔ ان میں سے بہت سے ممالک امید کر رہے ہیں کہ ان ویزوں سے، کرونا کی وجہ سے کھوئی ہوئی سیاحت کی آمدنی کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ڈیجیٹل نومیڈز یا فری لانسرز

ڈیجیٹل نومیڈز بنیادی طور پر ریموٹ ورکرز ہیں جو مستقل بنیادوں پر مختلف مقامات پر سفر کرتے ہیں۔ وہ جدید ٹیکنالوجی کو کافی شاپس ، ہوٹلوں ، کام کرنے کی جگہوں ، یا لائبریریوں کو اپنے کام کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں انکو دنیا میں کہیں بھی کام کرنے کے لیے صرف وائی فائی ، لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون کی ضرورت ہوتی ہے۔

فری لانسرز خود اپنے لئے یا دوسری کمپنیوں کے لیے بطور آزاد کنٹریکٹر کام کرتے ہیں۔ فری لانسرز کام کرتے ہوئے سفر کر سکتے ہیں یا طویل مدتی بنیادوں پر ایک ہی جگہ پر رہتے ہوئے اپنے گھر سے بھی کام کر سکتے ہیں۔

دونوں ایک جیسے نظرآتے ہیں ، لیکن بالکل ایک جیسے نہیں ہیں۔

ذیل میں معلومات دینے کی کوشش کروں گا کہ

کن ممالک میں ڈیجیٹل نومیڈز اور فری لانسرز ویزے کے لئے اپلائی کیا جا سکتا ہے اور انکی چیدہ چیدہ شرائط یا ریکوایرمینٹس کیا ہیں۔

,اینٹیگوا اور باربوڈا,

کیریبین جزیرہ اینٹیگوا اینڈ باربوڈا نے جو ڈیجیٹل نومیڈز ویزا کا اعلان کیا ہے اسکو نومیڈ ڈیجیٹل ریزیڈنس (این ڈی آر) کہا جاتا ہے۔ یہ ریموٹ ورکرز کے لیے ہے۔ جواتنی آمدنی کے ذرائع دکھا سکیں جن سے وہ اس ملک میں رھتے ہوئے خود کو اوراپنے ساتھ کسی بھی فرد کو سپورٹ کر سکیں۔

یہ ویزا 2 سال کے لیے ہے اور ویزہ ہولڈرز کواس ملک میں رہنے اور اس کے 365 مختلف ساحلوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنا صحت انشورنس پلان برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

بنیادی شرائط۔

آپ ایک آزاد کاروبار کے مالک ہیں
آپ اینٹیگوا اور باربوڈا سے باہر کی کمپنی کے لیے ریموٹ ورکر ہیں۔
آپ ہر سال کم از کم $ 50،000 کماتے ہیں۔
آپ کا اپنا سفر/صحت انشورنس پلان ہے۔

,درخواست دینے کا طریقہ

آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔
ملازمت کا ثبوت اور پولیس کی طرف سے جاری کردہ کریکٹر سرٹیفیکیٹ۔
ویزا فیس: ایک شخص کے لیے ,$ 1500،
کپل کے لیے ,$ 2،000
تین یا اس سے زیادہ کے افراد کے لیے ,$3000

بارباڈوس۔

خوبصورت جزیروں پر مشتمل بارباڈوس نے بھی اپنی سرحدیں ڈیجیٹل نومیڈز اور ریموٹ ورکرز کے لیے کھول دی ہیں۔

بارباڈوس ویلکم سٹیمپ” ریموٹ ورکرز کے لیے 12 ماہ کا خصوصی ویزا ہے، جو مزید عرصے کیلئے تجدید بھی ھوسکتا ہے۔

بنیادی شرائط۔

آپ ایک آزاد کاروبار کے مالک ہیں۔
آپ بارباڈوس سے باہر کی کمپنی کے لیے ریموٹ ورکر ہیں۔
آپ ہر سال کم از کم $ 50،000 کماتے ہیں۔
آپ کو لازمی طور پر کرونا ٹیسٹ اور 48 گھنٹے قرنطینہ سے گزرنا ہوگا۔

,درخواست دینے کا طریقہ

آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔
تمام ضروری کاغذات جمع کروائیں اور $ 2000 ویزا فیس ادا کریں۔

:برمودا

برمودا کا حال ہی میں جاری کردہ “ورک فرام برمودا” ڈیجیٹل نومیڈز ویزا ایک پرانے ریزیڈینس پروگرام کی توسیع ہے، جو ڈیجیٹل نومیڈز اور ریموٹ ورکرز کو ایک سال تک ملک میں رہنے کی اجازت دیتا ہے.

بنیادی شرائط۔

.آپ ایک آزاد کاروبار کے مالک ہیں
آپ برمودا سے باہر کی کمپنی کے لیے ریموٹ ورکر ہیں۔
کم از کم آمدنی کی کوئی ضرورت نہیں!
آپ کو لازمی کووڈ ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔
ٹریول انشورنس کا ثبوت دکھانا ہو گا۔

درخواست دینے کا طریقہ۔

آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔
متعلقہ کاغذات جمع کروائیں اور ۲۶۳ ڈالرز ویزا فیس ادا کریں۔

کیمن جزائر۔

کیمن آئی لینڈز نے ڈیجیٹل نومیڈز کے لیے ایک خصوصی ویزا شروع کیا جسے گلوبل سٹیزن سرٹیفکیٹ (جی سی سی) کہا جاتا ہے۔

یہ مسافروں کو جزائر میں ۲ سال تک رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

اگرچہ اس فہرست میں دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ آمدنی کا ثبوت چاییں ہوتا ہے
.جو کہ سنگل افراد کے لیے کم از کم $ ۱۰۰،۰۰۰، اور جوڑوں کے لیے $ ۱۵۰،۰۰۰ کی سالانہ تنخواہ کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا

بنیادی شرائط۔

آپ کو کیمن جزیرے سے باہر کسی ادارے کے ریموٹ ورکر ہونا چاہیے۔
نوٹریائزڈ بینک ریفرنس لیٹر۔
درخواست گزار کے بیک گراونڈ کی جانچ کی جا سکتی ہیے۔
ہیلتھ انشورنس کوریج کا ثبوت دکھائیں۔

درخواست دینے کا طریقہ۔

آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔
مطلوبہ کاغذات جمع کروائیں اور درخواست کی فیس ۱،۴۶۹ ڈالرز ادا کریں۔

کوسٹا ریکاـ

بہت سارے ڈیجیٹل نومیڈز ہیں جو آرام دہ طرز زندگی ، عمدہ سرفنگ ، عمدہ ساحل اور آتش فشاں ، آبشاروں اور جنگل کے متنوع منظر کی وجہ سے کوسٹاریکا کو اپنا ٹھکانہ بناتے ہیں۔
کوسٹا ریکا کا ایک فری لانس ویزا ہے جسے ًرینسٹا ً کہا جاتا ہے، جس سے غیر ملکیوں کو ۲ سال تک رہنے کی اجازت ملتی ہے، اس میں توسیع ہوسکتی ہے۔ اکثر ریٹائرڈ افراد اور کاروباری افراد استعمال کرتے ہیں . کیونکہ آپ رینٹسٹا پر کسی دوسری کمپنی کے ملازم نہیں بن سکتے۔
تاہم اگست ۲۰۲۱ میں کوسٹا ریکن حکومت نے ایک سال کا خصوصی ڈیجیٹل نومیڈز ویزا کا اعلان کیا ، جسے ایک سال کے لیے بڑھایا جا سکتا ہے۔ ویزا ہولڈرز مقامی انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں ، بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے ، اور دوسرے فوائد کے ساتھ اپنے ملک کا لائسنس استعمال کرتے ہوئے کوسٹا ریکا میں گاڑی چلا سکتے ہیں۔

بنیادی شرائط۔

ماہانہ ۳۰۰۰ ڈالرز کی اوسط آمدنی دکھائیں۔
ٹریول میڈیکل انشورنس جو کوسٹا ریکا میں بھی کام کرے۔

درخواست دینے کا طریقہ۔

کوسٹاریکا کے نئے ڈیجیٹل نومیڈز ویزا کے لیے درخواست کی تفصیلات ابھی تک جاری نہیں ہوسکی جیسے ہی ہونگی اپڈیٹ کردیا جایے گا۔
رینسٹا ویزا کے لیے درخواست کوسٹا ریکا کی مائیگریشن ویب سائٹ پر کی جا سکتی ہے ، لیکن امیگریشن وکیل کی خدمات حاصل کرنا بہتر رہتا ہے۔
آپ کی تمام دستاویزات کا ہسپانوی زبان میں ترجمہ ہونا ضروری ہے اور ساتھ ہی آپ کے آبائی ملک سے بھی تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔
رینٹسٹا ویزا کے لیے ویزا فیس ۲۵۰ ڈالرز ہے۔

کروشیا

کروشیا نے ڈیجیٹل نومیڈز ویزا جاری کرنا شروع کر دیا ہے۔ ویزا مختلف مدت کے لیے ہوتا ہے، جو کہ زیادہ سے زیادہ ۱۲ ماہ ہے۔ میری معلومات کے مطابق آپ کو طویل مدتی رہائشی اجازت نامے کے لیے درخواست دینے کے لیے جسمانی طور پر کروشیا میں رہنے کی ضرورت ہے ، آپ بیرون ملک سے درخواست نہیں دے سکتے۔

بنیادی شرائط؛

فری لانسر یا ریموٹ ورکر ہونےکا ثبوت فراہم کریں (تحریری بیان ، روزگار کا معاہدہ ، کلائنٹ معاہدے ، وغیرہ)
کم از کم ۲۵۰۰ یورو ماہانہ آمدنی یا بچت ۔
اپنے آبائی ملک سے مجرمانہ پس منظر کے بارے سرٹیفیکیٹ ۔
رہائشی​ کرایے کے معاہدے کا ثبوت۔
میڈیکل انشورنس حاصل کریں۔

درخواست دینے کا طریقہ۔

او،آئی،بی شناختی نمبر حاصل کریں۔
او،آئی،بی؛ یہ ایک شناختی نمبر ہے جو کروشیا کے رہائشیوں کو دیا جاتا ہے۔
مائیگریشن ویب سائٹ پر درخواست فارم پُر کریں۔
(۲) پاسپورٹ کی تصاویر۔
درخواست کی فیس ۵۹۰ کونا پلس ٹیکس سٹیمپ کی مد میں مزید ۳۵ کونا ادا کرنے ہوں گے۔

ایسٹونیا؛

ایسٹونیا ای ریذیڈنسی پروگرام والا پہلا ملک ہے جو غیر ملکی تاجروں کو یورپی یونین پر مبنی آن لائن کاروبار کا لائسنس دینے کی اجازت دیتا ہے۔ پھر ، جون ۲۰۲۰ میں ، انہوں نے ایک سال کا ڈیجیٹل نومیڈز اور فری لانسر ویزا بھی کھول دیا جو دور دراز سے کام کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو ملک میں رہنے کی اجازت دیتا ہے۔

بنیادی شرائط۔

آپ آزاد کاروبار کے مالک ہیں ـ
آپکو ایسٹونیا سے باہر کسی ادارے کا ریموٹ ورکر ہونا چاہیے۔
آپ پچھلے ۶ ماہ سے کم از کم ۳۵۰۴ یوروز کماتے ہیں۔

درخواست دینے کا طریقہ۔

آن لائن درخواست فارم پُرکریں ، دستخط کریں ، اور اپنے قریبی اسٹونین سفارت خانے،​قونصل خانے اسے ذاتی طور پر جمع کریں۔
ڈیجیٹل خانہ بدوش ویزا کی دو اقسام ہیں: ٹائپ سی مختصر قیام کی فیس ۸۰ ، اور ٹائپ ڈی طویل قیام کی فیس ۱۰۰ یوروز ہے۔

جرمنی؛

 جرمنی کا اپنا خصوصی فری لانس ویزا ہے جسے

Aufenthaltserlaubnis für selbständige Tätigkeit

کہا جاتا ہے. یہ رہائشی اجازت نامہ ہے جو غیر ملکی فری لانسرز اور خود ملازمت کرنے والے افراد کو جرمنی میں چھ ماہ سے ۳ سال تک رہنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایک منفی پہلو یہ ہے کہ اس ویزے کی منظوری میں ۳،۴ ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جرمن بولنا ، بہت مدد گار ہوگا۔

بنیادی شرائط۔

آپ کو جرمنی میں ایک پتہ درکار ہے۔
ہیلتھ انشورنس کا ثبوت۔
مالی خود کفالت کا ثبوت۔
جرمنی میں مقیم ورک کلائنٹس۔ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ ایسی خدمات فراہم کر رہے ہیں جو مقامی معیشت کو مدد دے گی۔

درخواست دینے کا طریقہ۔

درکار تمام دستاویزات جمع کریں۔
جرمنی میں رہائش کا ثبوت ۔
امیگریشن آفس میں ویزا اپائنٹمنٹ بک کروائیں۔
سو یوروز ویزا فیس ادا کریں۔

.درج بالا معلومات آٹھ ممالک کے بارے میں ہیں. جو کہ پارٹ ون ہے. مزید ممالک کے بارے میں اگلے بلاگ میں مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جایےگا
.یاد رہے کہ دی گئ معلومات تمام ممالک کبھی بھی تبدیل کر سکتے ہیں. مختلف ممالک کی ویزا فیس، ریجن کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے
.اگر آپ کو کوئی معلومات درکار ہوں یا پھر کوئی سوال ہو تو نیچے کمنٹ سیکشن میں پوچھ سکتے ہیں

ذیشان

https://twitter.com/XeeShan011

Avid Internet Fanatic. Proud travel trailblazer. Internet geek, Explorer, Web nerd, Enthusiast.


ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

ذیشان

Avid Internet Fanatic. Proud travel trailblazer. Internet geek, Explorer, Web nerd, Enthusiast.

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

مصنف کے بارے میں

ذیشان

Avid Internet Fanatic. Proud travel trailblazer. Internet geek, Explorer, Web nerd, Enthusiast.