ہم لوگ ماضی پر رونے، کھنڈرات پر کھڑے ہونے اور گزرے ہوئے حالات پر غم کرنے میں بہت زیادہ وقت ضائع کرتے ہیں اور یہ زندگی کے قیمتی لمحات کا ضیاع ہے، جب تک کہ یہ ماضی سے سبق لینے کی خاطر نہ ہو۔ آپ کا حال آپ کے ماضی سے بہتر ہے اگر ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے بچیں، ماضی سے بجائے سیکھنے کہ صرف رونا یہ بے کاروں کا کام ۔!
عقلمند اگر کسی چیز کی قدر و قیمت جانتا ہو تو اسے محفوظ رکھنے میں مبالغہ آرائی کرتا ہے۔
اپنے آپ سے یہ سوال پوچھیں: میں زندگی سے کیا چاہتا ہوں؟! دنیا میں میرا مقصد کیا ہے؟!
اگر آپ ہم میں سے بہت سے لوگوں کی وقت ضائع کرنے کی وجہ کو غور سے دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس کی بنیادی وجہ واضح مقصد کا فقدان ہے، اور درست سمت کے تعین کی کمی ہے۔ کیونکہ اگر انسان کو اپنی زندگی کا مقصد معلوم ہو جائے تو وہ اپنی زندگی کے ہر لمحے کو محفوظ رکھتا ہے، اور اپنا سارا وقت اپنے مقصد کے حصول کے لیے لگا دیتا ہے۔
اس لیے میرے بھائی آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنا وقت ضائع کرنے کی وجوہات جانیں، بیماری کو جاننا علاج کی شروعات ہے اور مسئلے کی نشاندہی حل کی شروعات ہے۔
اپنی آنکھوں کے سامنے ایک مقصد رکھو، اور فضول باتوں میں اپنا وقت ضائع نہ کرو، کیونکہ وقت ضائع کرنا عقلمند کے لیے موت سے بھی بدتر ہے۔ وقت کا ضیاع آپ کو خدا اور آخرت کے اجر سے بھی جدا کر دیتا ہے یہ بات اتنی اٹل ہے کہ جیسے موت آپ کو دنیا اور اس کے لوگوں سے جدا کر دیتی ہے اور اس سے فرار نہیں ہے۔
آخر میں کہتے ہیں نا کہ۔۔
” ہر سمت جانے والے پاؤں کہیں نہیں پہنچتے!!
تحریر:
Faizan Ahmad
@iamfzmalik Twitter
@faizanlsm Facebook
@mfaizanahmadtweets
محمد فیضان
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment