اسلامی تاریخ

‏اسلام مکمل ضابطہ حیات

Islam
Islam

اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں ارشادفرمایا:
“واعتصِموا بِحبلِ اللہِ جمِیعا ولا تفرقوا واذروا نِعمت اللہِ علیم اِذ نتم اعدا فالف بین قلوبِم فاصبحتم بِنِعمتِھ اِخوانا ونتم علی شفا حفر مِن النارِ فانقذم مِنھا ذلِ یبیِن اللہ لم ایتِھ لعلم تھتدون “۔

ترجمہ: “اللہ تعالیٰ کی رسی کو سب ملکر مضبوط تھام لو اور پھوٹ نہ ڈالو اور اللہ تعالیٰ کی اس وقت کی نعمت کو یاد کرو جب تم ایک دوسرے کے دشمن تھے تو اس نے تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی پس تم اس کی مہربانی سے بھائی بھائی ہوگئے اور تم آگ کے گڑھے کے کنارے پہنچ چکے تھے تو اس نے تمہیں بچالیا اللہ تعالیٰ اسی طرح تمہارے لئے اپنی نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم ہدایت پاسکو”

اللہ کی رسی سے مراد دین الٰہی ہے۔ اس کو رسّی سے اس لیے تعبیر کیا ہے کہ یہی وہ رشتہ ہے جو ایک طرف اہل ایمان کا تعلق اللہ سے قائم کرتا ہے تو دوسری طرف تمام ایمان لانے والوں کو باہم ملا کر ایک جماعت بناتا ہے۔ اس رسّی کو مضبوط پکڑنے کا مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں کی نگاہ میں اصل اہمیت دین کی ہو۔ ہماری ملّی اور انفرادی ترقی کا یہ بنیادی اصول ہے۔ یعنی قرآنِ پاک میں رب کائنات نے یہ فیصلہ صادر فرما دیا کہ مومنین ایک قوم ہیں جو حبل اللہ سے وابستہ ہیں۔ اگر مسلمان متحد ہوجائیں اور اللہ کے بھیجے ہوئے نظام کے پابند ہوجائیں تو ملّت اسلامی کا شیرازہ خود بہ خود منظم ہوجائے گا اور مسلم قوم کی اجتماعی قوت بھی غیر متزلزل اور ناقابل تسخیر ہوجائے گی۔

تاریخ اس بات پر شاہد عدل ہے کہ قوموں کے عروج و زوال،اقبال مندی و سربلندی،ترقی و تنزلی،خوش حالی و فارغ البالی اور بد حالی کے تقدم وتخلف میں اتحاد و اتفاق،باہمی اخوت و ہمدردی اور آپسی اختلاف و انتشار اور تفرقہ بازی اور باہمی نفرت و عداوت کلیدی رول ادا کرتے ہیں،چنانچہ اقوام و ملک کی تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے اندر جب تک اتحاد و اتفاق پایا جاتا رہا تب تک وہ فتح ونصرت اور کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوتے رہے اور جوں ہی انہوں نے اتحاد و اتفاق کے دامن کو چھوڑ کر اختلاف و انتشار پھیلانا شروع کیا تو ان کو سخت ترین ہزیمت و شکست اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا نیز ساتھ ہی ساتھ اتحاد و اتفاق کے فقدان کی وجہ سے ان قوموں کا نام صفحہ ہستی سے حرف غلط کی طرح مٹا دیا گیا
‎@Sidra_VOIK

مختصر تعارف:
سدرہ, تعلق گجرات سے ہے. مختلف موضوعات پر لکھنے کا شوق رکھتی ہوں


ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

Sidra (سدرہ)

مختصر تعارف:
سدرہ, تعلق گجرات سے ہے. مختلف موضوعات پر لکھنے کا شوق رکھتی ہوں

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.