جب ہم چھوٹے تھے ہمارے کورس میں
مختصر احادیث لازمی شامل ہوتی تھیں
ہمارے مطالعہ میں بہت سی کتب رہتیں تھیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کے واقعات روز مغرب کی نماز کے بعد بیان کئے جاتے تھے
مگر اب مطالعہ بھی گیا
اب وڈیوز کا زمانہ
وڈیوز سے سیکھنے کی کوشش جاری ہے
زیادہ تر لایعنی باتیں
ساتھ ہی ساتھ سوشل میڈیا کا
منفی استعمال بہت عام ہے
چنداحباب کی کوششوں سے لوگوں میں سوشل میڈیا پر دوبارہ سے پڑھنے لکھنے کا رجحان بڑھ رہا ہے
مگر مسائل ابھی بھی ہیں
ہمارا ایمان ہے صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارک سے نصیحت لینے والے ہی کامیاب ہوسکتے
اسلام کی تبلیغ کرنا ہم سب کا ذمہ ہے اپنے گھر میں روز اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بات کرنا چاہئے تاکہ آنے والی نسل اللہ کے احکامات اور زندگی گزارنے کے اس راستے سے واقف ہوں جسے اللہ نے ہمارے لئے پسند کیا
دعوی عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کا متقاضی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے گئے ہر اصول کو سیکھا جائے سیکھایا جائے دہرایا جائے اور عمل میں لایا جائے
سیاست ہو نظام تعلیم ہوا اقتصادیات ہو عائلی نظام ہو عدالتی نظام
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عملی طور پر اللہ کے حکم سے نظام کا اطلاق کر کہ دیکھایا
اور اسکے بعد ہم نے دیکھا مشرق و مغرب میں اللہ کے حکم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنانے والوں نے امن کا قائم کردیا
آج ہمارے ذمہ کہ ہم اپنے فعل کو اپنے قول کے تابع بنائیں
ذکر رسول صلی اللہ علیہ وسلم بلند کریں اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہدایت پائیں فیض یاب ہوں
اور یہ عمل سے ممکن ہے
اللہ آپ سب پر برکتیں نازل فرمائے
طالب دعا
لکھاری۔احسان خان
ٹوئٹر ہینڈل۔
EhsanReviews@
احسان خان (Ehsan Khan) ایک مصنف ، شاعر ، بلاگر ہیں جو سماجی روابط کی ویب سائٹس پر سماجی، اقتصادی بہتری کے لئے اور
اردو ادب کے فروغ کے لئے سوشل میڈیا پر منظم کوششوں میں شامل رہتے ہیں
انکی تحریری کاوشوں کے لئے آپ وزٹ کرسکتے ہیں
Ehsan Khan is a writer, poet, and blogger who works on social networking sites for social and economic improvement and
Participate in organized efforts on social media for the promotion of Urdu literature
You can visit for his work on
https://twitter.com/_Ehsan_Khan
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
بالکل ٹھیک نشاندہی کی ہے، ایسے بہت سے چھوٹے بڑے متبادل نے بہت کام خراب بھی کیا ہے۔ اور مطالعہ تو ویسے ہی ہمارے ہاں نہ ہونے کے برابر ہے۔۔۔
اچھائی کو کوشش اپنی ذات سے شروع کرنی چاہیے۔ تبھی معاشرے میں بہتری آ سکتی ہے۔
اچھی تحریر۔