جنابِ والا میرا موضوع ہماری حقیقی زندگی پر مبنی ہے کہ ہم کیا ہیں ،،کیوں ہیں ،،ہماری ترجیحات کیا ہیں اور دراصل ہونی کیا چاہیے
تو جناب سب سے پہلے یہ سوچیے کہ ہماری نوجوان نسل موت سے بھی بدتر حیات کیوں بسر کر رہی ہے ؟؟…
کیونکہ ہم حد سے ذیادہ پریٹیکل ہو چکے ہیں ہر ایک چیز ہر ایک معاملے کو materialistic wayمیں سوچنے لگے ہیں ۔۔۔
ہمیں کوئ انسان چپ،،افسردہ،،خاموش دکھائ دے تو کچھ سوچے سمجھے بغیر بےدھڑک کہہ دیتے ہیں کہ اس کی عادت ہی ایسی ہے” اٹس اوکے”
It’s OK
ہمیں کوئ شدید الجھا ہوا شخص دکھائ دے تو ہم بےضرر کہہ دیتے ہیں کچھ دن بعد ٹھیک ہو جائے گا
“اٹس اوکے”
It’s OK
ہم سوچتے ہی نہیں کہ ہمارا یہ اٹس اوکے منظر پہ بیٹھے شخص کی ساری زندگی کو”ناٹ اوکے”بنا دیتا ہے وہ امیدوں سے بہت دور ہو جاتا ہے۔۔۔اگلے کو امید نہیں دے سکتے تو کم از کم ناامید ہونے سے بچا لیجیے
“زندگی کیسی گزر رہی ہے” کے بجائے “کیسے گزار رہے ہو” پوچھنا شروع کر دیجیے
خدائ معاملات کی گفتگو کسی شخص سے کبھی مت کیجیے انسانوں سے ان معاملات پر گفتگو کریں جن سے انہیں اپناہٹ کا احساس ہو۔۔۔
جنابِ والا زندگی مختصر ہے تو اس کو طویل بنانے کے لیے نمکین اشکوں سے حسرتوں کا عطر بنانے کی بجائے مسکراہٹیں بانٹنا سکھائیے۔۔۔
اپنی ترجیحات پہ غور کیجیے کہ آخر ہم ہیں کیا اور ہمیں ہونا کیا چاہیے؟؟…
ہم خوش ہوں تو یوں لگتا ہے سارا جہان خوش ہے لیکن نہیں!!..
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم
آج ہی خود کو بدلنے کا عہد کریں،،خوش ہوں تو دوسروں کو دوگنی خوشی دیں اور اگر خوش نہیں ہیں تو بھی دوسروں کے لیے کہ جانے والی تگ و دو آپکو بھی خوشیوں سے ملوا دے گی
ہمیں شاید احساس ہی نہیں کہ یہ چھوٹے چھوٹے عمل ہمارے لیے زندگی کی کتنی ہی بہاروں سے بڑھ کر ہوتے ہیں
آج ایک عہدِ وفا خود سے کیجیے!!..
اقبال کو قول کو سچ ثابت کیجیے کہ
دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انساں کو
ورنہ اطاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں
بقلم.. ہادیہ ملک
ہادیہ ملک
ضروری نوٹ
الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔
Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com
Add Comment