نمود عشق

صحافت اک مقدس پیشہ


‏صحافت عربی زبان کا لفظ ہے جو صحف سے ماخوذ ہے۔ جس کے لغوی معنی کتاب یا رسالہ کے ہیں مطلب کہ ایسا مطبوعہ مواد جو مقررہ وقفوں کے بعد شائع ہوتا ہے صحافت کہلاتا ہے۔ اردو اور فارسی میں یہی اصلاح رائج ہے۔۔بلاشبہ صحافت اپنے احساسات و جذبات ،افکار و خیالات کو دوسروں تک پہنچانے کا ایک اہم و موثر ہتھیار ہے وقت کا رخ اور دریاوں کی دھار کو مو ڑا جا سکتا ہے صحافت تلوار کی دھار ہے جو تیز و باریک ہے ۔

کمزوروں کو طاقت بخشتی ہے ۔
سوئے ہوئے کو بیدار اور بیدار کو سوے منزل رواں دواں کرتی ہے
مہذب معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردارادا کرتی ہے ۔
صحافت ایک نہایت ذمہ دارانہ پیشہ ہے جس میں دماغی صلاحیتوں سے کام لینا پڑتا ہے۔یہ ایک ایسا پیشہ ہے جو اخلاقی جرأت کا تقاضہ کرتا ہے۔ جو لوگ اس فن کو آسان سمجھتے ہیں وہ غلط فہمیوں کا شکار ہیں۔قلم چلانے کا کام دیکھنے میں آسان نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں اس سے مشکل کوئی اور کام نہیں۔
برنارڈ شاہ نے صحافت کی متعلق کہا ہے:

“All Great literature is Journalism”

میتھیو آرنلڈ نے صحافت کی مختصر تعریف یوں بیان کی ہے:

ـ’’صحافت عجلت میں لکھا گیا ادب ہے‘‘
“Journalism is a Literature in a Hurry”
لیکن
ایک رپورٹ کے مطابق یہ ایک   ایسا دور ھے جس میں جھوٹ کومرچ مصالحہ لگا کے سنسنی خیز بنایا جاتا ھے اور ایسے پیش کیا جاتا ھے کہ سچ کا گمان ھوتا ھے
اب کے دور میں صحافت کے اندر ریڈ لائنز کا اضافہ ھوگیا ھےاور ان ریڈ لائنز کی ہی وجہ سے صحافت خوف کا شکار ہوچکی ھے.
صحافت کو   دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان میں جو سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے وہ ہے جھوٹی فیک خبروں کا ۔پاکستان میں تو مسخ شدہ خبروں کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے ۔جھوٹی خبر کو ایسے بھیانک  انداز میں پیش کیا جاتا ہے کہ انسانیت کانپ اٹھتی ہے ۔
پاکستانی صحافت کے ساتھ جو سب سے بڑا المیہ ھے
کہ آزادی صحافت کی آڑ کوئی بھی کچھ بھی کہ سکتا ھے
آزادی صحافت کے نام پہ جو جھوٹ اور نفرت کو پھیلاتے ھیں
صحافی ہر گز نہیں ھیں بلکہ موجودہ دور کے زر خرید غلام ھیں جن کا کام   مالکوں کی جھوٹی سچی خوبیاں بیان کرنا چاہیے اسکے لیے کسی بھی حد تک گرجائیں، منافرت پھیلانا، جھوٹے الزامات لگانا زاتیات پہ حملے کرنابے بنیاد الزامات جس کی وجہ سے کسی کی جان بھی جاسکتی ھے لگادیے جاتے

خدارا صحافت اک مقدس پیشہ ھے اسکو مزید پراگندہ نہ کریں آپ جو لکھتے ھیں اس سے صرف محبت پھیلے۔
صحافت عبادت سمجھ کے کریں گے تو اللہ کریم کامیابیاں سمیٹنے کے مواقع فراہم کرے گا اور آپکا ضمیر بھی مطمئن ھو گا گر ضمیر زندہ ھے تو۔۔۔؟؟

ہمارا پیغام محبت جہاں تک پہنچے۔

ولسلام
سید راحیل ہاشمی
@jogiii512

Raheel

سید راحیل ہاشمی
ایک فری لانس مصنف ، بلاگر ، شاعر اور سوشل میڈیا کارکن ہیں۔ ، انسانی حقوق اور دیگر معاشرتی امور پر انکی گہری نظر ہے۔ وہ فی الحال کراچی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ان کے کام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔


ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

سید راحیل ہاشمی

سید راحیل ہاشمی
ایک فری لانس مصنف ، بلاگر ، شاعر اور سوشل میڈیا کارکن ہیں۔ ، انسانی حقوق اور دیگر معاشرتی امور پر انکی گہری نظر ہے۔ وہ فی الحال کراچی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ان کے کام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

مصنف کے بارے میں

سید راحیل ہاشمی

سید راحیل ہاشمی
ایک فری لانس مصنف ، بلاگر ، شاعر اور سوشل میڈیا کارکن ہیں۔ ، انسانی حقوق اور دیگر معاشرتی امور پر انکی گہری نظر ہے۔ وہ فی الحال کراچی پاکستان میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ان کے کام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔