نمود عشق

‏پہلا سچ

Truth
First Truth

اکثر سوچتا ہوں کہ اسلام دین فطرت ہے مگر ہم اس پر عمل پیرا کیوں نہیں؟ ہمیں سچ جاننے اور اس پر عمل کرنے کے لئیے سچ سیکھنا کیوں پڑتا ہے؟
فطرت سیکھی جا سکتی ہے؟ آواز آتی ہے کہ نہیں فطرت تو تمھارا DNA code ہے تمھارا program ہے کہ تم نے کیسے چلنا ہے، کیا کرنا ہے اور کس سے بعض رہنا ہے۔ 
مگر پھر بھی یہ سوال تو اپنی جگہ ثابت کھڑا ہے کہ اگر ہمارا program ہمارے اندر install ہے تو ہم بھٹک کیوں جاتے ہیں؟ اگر سچ ہمارے اندر ہے تو ہمیں ڈھونڈنا کیوں پڑتا ہے؟ ہم سے سچ خود بخود صادر کیوں نہیں ہو جاتا؟
یہ اہم سوال ہے یقیناً یہ ہر اس ذہن میں اٹھتا ہے جو کشمکش میں ہے۔ تو جو کشمکش میں نہیں وہ کیا کرتے ہیں وہ کیسے زندگی سے گذر جاتے ہیں یا ایسے کہہ لیں کہ زندگی ان پر سے کیسے گذر جاتی ہے؟
کوئی تو آواز اٹھتی ہو گی؟ نحیف ہی سہی۔۔۔۔۔۔
ہاں ہم فطرت کا code لیے اس دنیا میں آنکھ کھولتے ہیں۔ ہمارا دل ایک کورا کاغذ ہے جو والدین کو انعام کے طور پر تھمایا جاتا ہے، وہ جو چاہیں جیسے چاہیں اس پر لکھ ڈالیں ۔ سوچ کے زاویے، افکار، اطوار، سچ و جھوٹ کے پیمانے سب بدل ڈالیں یا پھر انھیں محفوظ طریقے سے ایسے پروان چڑھائیں کہ ہمارا code صیحح سالم رہے کوئی لڑی جو ہمیں عہدِ الست سے جوڑے ہوۓ ہو ٹوٹنے نا پاۓ ۔ ہاں اگر ایسا ہو تو ہمیں سچ ڈھونڈنا نا پڑے سیکھنا نا پڑے ، سینے میں ایسا کارآمد آلہ نصب رہے کہ جو حق و باطل میں تفریق کرے۔ 
مگر یہ اسی وقت ممکن ہے جب والدین concious effort کے ساتھ بچوں کی پرورش کریں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ وراثت وہ ہے جو والدین اپنی وفات سے چند لمحے قبل ہمارے حوالے کر جاتے ہیں۔ حالانکہ وراثت تو وہ چند ابتدائی سالوں کی محنت تھی کہ جب بچہ نا چل سکتا تھا نا بیٹھ سکتا تھا نا کھا سکتا تھا غرض کہ اپنی ہر ضرورت کیلئیے والدین کا محتاج تھا۔ اس وقت میں والدیں نے جیسا سچ جھوٹ معاملہ اپنے گھر میں رکھا وہی بچے کے کورے کاغذ پر ثبت ہو گیا۔ وراثت میں اسکا یہی حصہ تھا۔ اب یہ بچہ بڑھاپے تک دنیا کو اسی پیمانے پر پرکھے گا جو اس کے natural code پر والدین نے overwrite کر دیا تھا۔
یہی ہمارے لاہور کراچی راولپنڈی استنبول جکارتہ دہلی ریاض دبئی کے مسلمان بچے کا زندگی بھر کا روگ ہے۔
تحریر محمد عکاس حفیظ
محمد عکاس حفیظ

ضروری نوٹ

الف نگری کی انتظامیہ اور ادارتی پالیسی کا اس مصنف کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نقطہ نظر پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے کروڑوں قارئین تک پہنچے تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 700 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، سوشل میڈیا آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعار ف کے ساتھ  ہمیں ای میل کریں۔ آپ اپنے بلاگ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو لنک بھی بھیج سکتے ہیں۔

Email: info@alifnagri.net, alifnagri@gmail.com

 

About the author

محمد عکاس حفیظ

Add Comment

Click here to post a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.